(ن) لیگ کا گلگت بلتستان کے معاملے پر پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ 

  (ن) لیگ کا گلگت بلتستان کے معاملے پر پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس بلانے ...

  

   اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)  مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان کے معاملے پر پارلیمانی کشمیر کمیٹی فورا ًبلانے کا مطالبہ کر دیا سابق وزیر دفاع اور رکن کشمیر کمیٹی  انجینئر خرم دستگیر خان نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کے نام لکھے ہوئے خط میں میں لکھا کہ کہ گلگت بلتستان میں ان خبروں سے بے چینی اور شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں  کہ عسکری قیادت نے پارلیمانی لیڈروں کو بلا کر گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بارے میں بریفنگ دی  وزیر امور کشمیر نے بھی ایک اخباری بیان میں گلگت بلتستان کو پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی کا عندیہ دیا ہے ان افواہوں کے باوجود حکو مت نے گلگت بلتستان کے بارے میں اپنے ارادے اور ان پر مجوزہ قانون سازی عوام اور عوامی نمائندوں سے خفیہ رکھی جس پر سخت ترین تحفظات پائے جاتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو ٹھیس پہنچے گی  یہ حق خودارادیت بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر قائم ہے یہ شبہات بھی موجود ہیں کہ دوست ملک چین کے سی پیک کے بارے میں مبینہ قانونی تحفظات کی آڑ میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بدلی جارہی ہے لہٰذا فوری طور پر پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس بلا کر وزارت امور کشمیر اور وزارت خارجہ کے افسران اور آزاد تجزیہ کار ان معاملات پر تفصیلی بریفنگ دیں کمیٹی کو کو گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت بدلنے کے ان مضمرات سے بھی آگاہ کیا جائے جو کہ لداخ میں چین اور ہندوستان کے عسکری تنا سے پیدا ہوئے ہیں۔

خرم دستگیر خط

مزید :

صفحہ اول -