ملک میں کورونا سے مزید 7افراد جاں بحق، 798نئے مریض، پیر سے سندھ میں تمام سکول کھولنے کا اعلان 

    ملک میں کورونا سے مزید 7افراد جاں بحق، 798نئے مریض، پیر سے سندھ میں تمام ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے مزید7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 444 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 15 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 798 نئے کیس رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 864، سندھ میں ایک لاکھ 35 ہزار 246، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 525، بلوچستان میں 14 ہزار 838، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 608، اسلام آباد میں 16 ہزار 324 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 310 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 33 لاکھ 44 ہزار 19 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 504 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 740 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 544 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 229، سندھ میں 2 ہزار 477، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 258، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 84 اور آزاد کشمیر میں 70 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے 28 ستمبر سے مڈل اور پرائمری سمیت تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے۔ جب تمام سکول کھلیں گے تو سکول انتظامیہ پر دباؤ آئے گا، اگر نجی سکولز نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو کارروائی کریں گے۔سعید غنی نے والدین سے درخواست کی کہ کوشش کریں بچوں خود سکول چھوڑیں اور واپس لیکر جائیں۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -