عالمی بنک پاکستان کو متبادل توانائی منصوبوں کیلئے 45کروڑ ڈالر دیگا 

      عالمی بنک پاکستان کو متبادل توانائی منصوبوں کیلئے 45کروڑ ڈالر دیگا 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان میں متبادل توانائی کے وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے 45 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دیدی۔ پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مالی معاونت سے پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی پر انحصار کو فروغ دینے مدد ملے گی۔یہ معاونت خیبرپختونخوا ہائیڈرو پاور اینڈ رینیو ایبل انرجی پاور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔ پراجیکٹ کے تحت پانی اور سورج سے حاصل کردہ بجلی کے ذریعے پاکستان کے انرجی مکس میں اضافہ کیا جائے گا۔منصوبے سے 2030تک کم کاربن کے حامل توانائی کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔یہ ماحولیاتی حوالے سے بھی مفید منصوبہ ہے۔منصوبے کے ذریعے خیبر پختونخوا میں متبادل توانائی کی توسیع میں بھی مدد ملے گی۔ اس ضمن میں تکنیکی ماحولیاتی اور سماجی طور پر موزوں منصوبوں کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں آگے بڑھانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ منصوبے سے نہ صرف مقامی کمیونٹیز بلکہ بجلی صارفین کو بھی فائدہ پہنچنے گا۔ اس کے علاوہ اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری، ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقے میں سیاحت کو فروغ بھی ملے گا۔ 

عالمی بنک

مزید :

صفحہ اول -