بھارت میں مسلمانوں کو مختلف قوانین کے ذریعے نشانہ بنایا رہا ہے، شاہ محمود

بھارت میں مسلمانوں کو مختلف قوانین کے ذریعے نشانہ بنایا رہا ہے، شاہ محمود

  

ملتان(این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان کے مسلمانوں کو مختلف قوانین کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ ملتان میں شیخ الاسلام حضرت بہاؤالدین زکریا کے781 ویں عرس کے موقع پر قومی کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کر تے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دلی کی سرکار نے مسلمانوں پر ہندوتوا سوچ مسلط کردی ہے اور انکے غاصبانہ عزائم کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔ افغانستان کے امن کو کسی کی نظر نہ لگے اس امن کو اللہ پاک قائم رکھے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس مبارک کی رونقیں بھرپور رہیں۔کرونا، بارش اور دیگر آفات کے باوجود لوگوں کی عرس میں بھرپور شرکت عوام کی اس آستانے سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے۔

شاہ محمود قریشی 

مزید :

صفحہ اول -