سعودی حکومت کا پاکستانیوں پر سفری پابندیوں کے خاتمے کا اعلان  

  سعودی حکومت کا پاکستانیوں پر سفری پابندیوں کے خاتمے کا اعلان  

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں پر سفری پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے اقامہ اور وزٹ ویزا پر سفری پابندیاں ختم کر دی ہیں تاہم سعودی عرب جانے سے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ترجمان نے بتایا کہ پی سی آر ٹیسٹ سعودی عرب پہنچنے سے کم از 48 گھنٹے پہلے کرانا ہوگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے سعودی عرب کی جانب سے مخصوص سفری پابندیاں نہیں ہیں جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی اضافی پروازوں کے بعد پاکستانی اب بغیر کسی مشکل کے سعودی عرب جا رہے ہیں۔

سعودی حکومت 

مزید :

صفحہ اول -