باراک اوباما اور مشل دنیا کے پسندیدہ ترین شخصیات

  باراک اوباما اور مشل دنیا کے پسندیدہ ترین شخصیات

  

واشنگٹن(آن لائن)سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشل اوباما دنیا کے سب سے زیادہ پسندیدہ افراد ہیں۔ یہ بات یو گو نامی تحقیقی ادارے کے ایک عوامی سروے میں سامنے آئی۔ اس جائزے کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ سابق صدر ’دنیا کے پسندیدہ ترین مردوں‘ میں سرفہرست ہیں۔ واضح رہے کہ یہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والا سروے سن 2014 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس فہرست میں ارب پتی شخصیت بل گیٹس دوسرے نمبر پر ہیں۔ تیسرے نمبر پر چینی صدر شی جن پنگ ہیں۔ پسندیدہ ترین خواتین میں مشیل اوباما پہلے، اداکارہ انجیلینا جولی دوسرے اور ملکہ برطانیہ الزبتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

 اوباما 

مزید :

صفحہ اول -