آصف زر دار ی سمیت شریک ملزمان 28ستمبرکو احتساب عدالت طلب 

آصف زر دار ی سمیت شریک ملزمان 28ستمبرکو احتساب عدالت طلب 

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے پارک لین، میگامنی لانڈرنگ، ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف زر دار ی سمیت شریک ملزمان کو طلب کرلیا،28ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی۔ جمعہ کو تین ضمنی ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کو طلب کرلیا گیا اس حوالے سے شریک ملزم خواجہ انور مجید کی حاضری لگوانے کیلئے رجسٹرار احتسا ب عدالت کراچی کو خط لکھ دیا گیا،خط میں کہا گیا کہ خواجہ انور مجید کی ویڈیو لنک سے حاضری لگوانے کیلئے انتظامات کئے جائیں،انور مجید کو گھر یا ہسپتال سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے،نیب کراچی ویڈیو لنک کے حوالے سے انتظامات کریگا،احتساب عدالت آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر 28ستمبر کو فرد جرم عائد کرے گی،احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

زرداری طلب

مزید :

صفحہ اول -