بابر قادری کو کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانے کی سزا دی گئی: فیاض الحسن

  بابر قادری کو کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانے کی سزا دی گئی: ...

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بابر قادری کو کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانے کی سزا دی گئی، بھارت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبا نہیں سکتا۔ کشمیری وکیل بابر قادری کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بابر قادری نے بھارتی سٹیبلشمنٹ کی جانب سے قتل و غارت گری کو ہر فورم پر بے نقاب کیا، بھارت متعصب میڈیا پر بابر قادری نے کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں آواز بلند کی، لائرز کلب کشمیر کے فورم سے بابر قادری نے 5 ہزار سے زائد ضرورت مندوں کی مدد کی، ان کیسز میں اجتماعی قبروں، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے کیسز قابل ذکر ہیں۔ آج کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی اور بابر قادری جیسی نوجوان قیادت کی تلاش میں ہے۔

 فیاض چوہان 

مزید :

صفحہ اول -