ملک بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ بیک وقت کرانیکا اعلان 

      ملک بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ بیک وقت کرانیکا ...

  

 لاہور(این این آئی)ملک بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ بیک وقت کرانے کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان میڈیکل کمشن 2 اکتوبر کو نیشنل ایم ڈی کیٹ کی تاریخ کا اعلان کرے گا، پنجاب میں صوبائی سطح پر ایم ڈی کیٹ کا 18 اکتوبر کو انعقاد منسوخ ہوگیا۔پی ایم ڈی سی تحلیل ہونے کے بعد پاکستان میڈیکل کمشن کے قیام کے ساتھ ہی بڑا اعلان سامنے آگیا ہے، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ملکی سطح پر انٹری ٹیسٹ ہوگا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کی ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ صوبائی سطح کی بجائے نیشنل لیول پر ایم ڈی کیٹ کا انعقاد ہوگا جس کی تاریخ کا اعلان 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔اس فیصلے کے ساتھ ہی صوبائی سطح پر میڈیکل کالجز کا انٹری امتحان اب ختم کر دیا گیا ہے اور پنجاب میں بھی 18 اکتوبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ 

 میڈیکل کالجز 

مزید :

صفحہ اول -