دھرنا ہوگا نہ استعفے،نواز شریف نے جو تقریر کی وہ جندال کی تھی،شیخ رشید

   دھرنا ہوگا نہ استعفے،نواز شریف نے جو تقریر کی وہ جندال کی تھی،شیخ رشید

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف نے اپنی والد کی سیاست کو بہت نقصان پہنچایا، انھیں اقتدار سے نکالنے والی ہی وہ ہیں۔لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو تقریر کی وہ جندال کی تھی۔ اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ دھرنا ہوگا نہ استعفے ہونگے۔ یہ لوگ کسی کیخلاف تحریک اعتماد نہیں لائیں گے۔ اپوزیشن صرف سینیٹ انتخابات سے قبل دھینگا مشتی چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے۔ اگر میں نے ٹیلی فون ڈیٹا لیک کر دیا تو قیامت آ جائے گی۔انہوں نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میں پاک فوج کا ترجمان ہوں، مجھے اس بات کا فخر ہے۔ میں جوانوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اپنی جان دینے کو تیار ہوں۔ گزشتہ روز فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ استعفے دو، بسم اللہ کرو، ہم نئے الیکشن کرائیں گے۔شیخ رشید احمد نے اپوزیشن جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کونسی بات کر دی جو اودھم مچ گیا۔ دریں اثناء وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ابھی تو عسکری قیادت سے ملاقاتوں کا ذکرکیا ہے، ٹیلی فون ڈیٹا آؤٹ کردیا توقیامت آجائے گی۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کہ ملک میں مہنگائی ہے، کیسے انکار کروں کہ مہنگائی نہیں ہے، سپریم کورٹ کے کہنے کے باوجود ریلوے کے ملازمین کو نہیں نکالا۔

شیخ رشید 

مزید :

صفحہ اول -