حکومت نے عوام کو خون کے آنسو رلا دیا

حکومت نے عوام کو خون کے آنسو رلا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ حکومت نے ان دو سالوں میں عام انسان کے ساتھ مڈل کلاس طبقے کو بھی پریشانی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ملک کس سمت جا رہا ہے اس کا حکومت کو کوئی اندازہ بھی نہیں ہے نا ڈالر قابو میں آرہا ہے نا معیشت سنبھلنے کا نام لے رہی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کے ساتھ موازنہ کرنے والی اس حکومت نے عوام کو خون کے آنسو رلا دیاہے۔ماضی میں عوام کو ہر چیز مہیا تھی لیکن موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب عام انسان سے لیکر مڈل کلاس طبقہ بھی پریشان حال ہے۔
 شیری رحمن

مزید :

صفحہ اول -