حکومت ہر میدان میں ناکام ہو چکی  

  حکومت ہر میدان میں ناکام ہو چکی  

  

پاکستان مسلم ن کے رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ ان دو سالوں میں حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا بلکہ مہنگائی کو آؤٹ آف کنٹرول کر دیا ہے ضروریات زندگی کی ہر چیز غریب کی پہنچ سے اتنی دور ہو چکی ہے جتنا کہ چاند دور ہے وہ پاکستان کے سلسلہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہیتھے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے محاذ پر ہی نہیں حکومت ہر میدان میں فیل ہو چکی ہے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ہر تیسرے روز قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں منی بجٹ پر منی بجٹ لائے جا رہے ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ عوام لاوارث ہو چکے  ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔

رانا ارشد

مزید :

صفحہ اول -