ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی باندی بنی ہوئی ہے: سید ناصر شاہ 

ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی باندی بنی ہوئی ہے: سید ناصر شاہ 

  

کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصرحسین شاہ نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو زندہ جلانے والے کس منہ سے حقوق کی بات کرتے ہیں، مردم شماری پر سندھ یک زبان ہے، مگر ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی باندی بنی ہوئی ہے، ایم کیو ایم والے اب کرایہ پر لوگ ڈھونڈتے ہیں لیکن وہ بھی نہیں ملتے۔ناصر شاہ نے کہا کہ شہریوں کو زندہ جلانے والے کس منہ سے شہر کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ والے کراچی کی فکر چھوڑیں، بتائیں رحمان بھولا کون ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کراچی تا کشمور صوبے کے ہر شہری کی آواز ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ، سندھ دشمنی میں پی ٹی آئی کا ہراول دستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم اپنی ریلیوں میں ہم سے کارکن ادھار لے لیا کرے۔ بیشتر ایم کیو ایم رہنما دیگر جماعتوں میں اپنی سی وی بھیجتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ متحدہ رہنما آج بھی بانی ایم کیو ایم کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ متحدہ 22 اگست سے آگے نکل کر پاکستان زندہ باد کی طرف بڑھے۔

کراچی(سٹاف رپورٹر) وزیراطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں سندھ پولیس کے افسر کی شہادت کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔اپنے بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبے میں امن کا قیام شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے۔حکومت سندھ اپنے پولیس شہدا پر فخر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام افواج اور ایجنسیاں ہماری شان ہیں۔امن دشمنوں کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے۔پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے

مزید :

صفحہ اول -