چترال میں نوجوان نے دریا میں گرنے والے مارخور کو بچا کر نئی مثال قائم کردی

چترال میں نوجوان نے دریا میں گرنے والے مارخور کو بچا کر نئی مثال قائم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواہ کے ضلع چترال میں نوجوان نے دریا میں گرنے والے مارخور کو  بچا کر نئی مثال قائم کردی۔میڈیارپورٹ کے مطابق چترال سے بہنے والے دریا میں مارخور گرا جس کو بچانے کے لیے نوجوان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر چھلانگ لگائی اور اْس کو باحفاظت باہر نکال لیا۔ترجمان پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخواہ کے مطابق مارخور دریا سے پانی پی رہا تھا کہ اسی دوران وہ پانی میں گر گیا، پانی کے تیز بھاؤ کی وجہ سے وہ سنبھل نہیں سکا اور تیزی سے بہتا ہوا آگے کی طرف جانے لگا۔اسی دوران نوجوان نے سارا منظر دیکھا تو اْس نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دریا میں چھلانگ لگائی، بعد ازاں وہ مار خور کو آہستہ آہستہ پتھروں کی طرف لے کر آیا اور اْسے باہر نکال دیا۔ہلال احمر پاکستان خیبرپختونخواہ کے چیئرمین محمد حامد خان نے مار خور بچانے پر نوجوان کو شاباش دی اور اْس کے جذبے کی تعریب بھی کی۔اْن کا کہنا تھا کہ پاکستان ہلال احمر ایسے رضاکاروں کو سلام پیش کرتی ہے، جو انسانیت کے لیے اعلیٰ مثال قائم کرتے اور جانفشانی کے ساتھ خدمت کرتے ہیں۔
 مارخور

مزید :

صفحہ اول -