سندھ میں گیس کی قلت کاذمہ دار وفاق ہے، مرتضیٰ وہاب 

 سندھ میں گیس کی قلت کاذمہ دار وفاق ہے، مرتضیٰ وہاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے سندھ میں گیس کی قلت ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت ضمانت دی گئی ہے کہ سندھ کو سندھ سے نکلنے والی گیس ملنی چاہیے سندھ کو ایل این جی / آر ایل این جی نہیں بلکہ سندھ میں نکلنے والی گیس فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے ہمارے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب گیس کی قلت کا ذمہ دار سندھ کو ٹھہرانے سے گریز کریں۔دریں اثنا کراچی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں گیس کی بڑی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، گیس کی قلت بہت بڑے کرائسز پیدا کر رہی ہے، سندھ کے لوگوں کے ساتھ یہ ظلم ہورہا ہے، آئین پاکستان یہ کہتا ہے جو صوبہ گیس پیدا کرے گا اسے سب سے زیادہ گیس ملنی چاہیے۔

مزید :

صفحہ اول -