سی سی پی او عمر شیخ کی جانب سے ”گدھے کا بچہ“ کہنے پر اعلٰی تعلیم یافتہ پولیس افسر مستعفی 

      سی سی پی او عمر شیخ کی جانب سے ”گدھے کا بچہ“ کہنے پر اعلٰی تعلیم یافتہ ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس کے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ سب انسپکٹر فہد افتخار ورک نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی جانب سے گدھے کا بچہ کہنے پر انتہائی دلبرداشتہ ہو کر پولیس سروس سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا سے ماحولیاتی کیمیا میں ایم فل کرنے والے فہد افتخار نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے انسانیت سے گرے ہوئے اورخراب رویہ سے دلبراشتہ ہوکر پولیس کی ملازمت ہی کو خیر باد کہ دیا، دو صفحات پر مشتمل اپنے استعفے میں سب انسپکٹر فہد افتخار ورک نے تحریر کیا کہ وہ پولیس کے اس بد تہذیب محکمے میں مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔رابطہ کر نے پر فہد افتخار ورک نے بتایا کہ 22 ستمبر کومیں ایک اجلاس میں اعلیٰ حکام کو بریفنگ دے رہا تھا کہ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او)عمر شیخ نے مجھے گدھے کا بچہ کہہ کر مخاطب کیا جو میری توہین اور عزت نفس کے خلاف ہے جس پر میں نے فوری طور پر محکمہ پولیس سے استعفیٰ دے دیا۔فہد ورک کے مطابق وہ میڈیا مانیٹرنگ سیل کے انچارج اور سی سی پی او سمیت دیگر افسران کو بریف کر رہے تھے کہ اس دوران سی سی پی او نے انہیں گدھے کا بچہ کہتے ہو ئے کہا کہ میں پوچھ کچھ اور رہا ہوں اور جواب کچھ اور دیا جا رہا ہے۔فہد افتخار ورک نے کہا کہ میں ایک تعلیم یافتہ خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، میرے والد اسکول ٹیچر تھے۔گزشتہ مارچ سے وہ سی سی پی او اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران کی ویب سائٹ پر کام کر رہے تھے۔

افسر مستعفی

ٖ ٖ

مزید :

صفحہ اول -