اپوزیشن اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے‘ خاور علی شاہ 

اپوزیشن اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے‘ خاور علی شاہ 

  

کبیروالا(نامہ نگار) اپوزیشن”عوام“ کی بجائے اپنے مفادات کی جنگ لڑرہی ہے،ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بدل کر ”ہمیں عزت دو“ ہوگیا ہے،آل پارٹیز کانفرنس میں حساس اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی سے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو تقویت پہنچی،ان خیالات (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)

کا اظہار قائد سید گروپ ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر سید گروپ کے رہنما راؤ محمد آصف سعیدی پھلانوالے کی قیادت میں کارکنان کے وفد سے ملاقات کرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے زرعی پیداوار میں اضافے،فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے، گندم سمیت مختلف اجناس کی پیداوار بڑھانے اور زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ممکنہ اقدامات پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ ملکی زراعت کی ترقی اور معاشی صورت حال کی بہتری کے خوش آئند ہے۔اس موقع پر حفیظ سعیدی،چوہدری اخترجلال نعیم،ملک حفیظ گل،زاہد حسین بھٹی،شیخ محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -