نوابزادہ نصراللہ خان کی 17 ویں  برسی آج منائی جائیگی

   نوابزادہ نصراللہ خان کی 17 ویں  برسی آج منائی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نامہ نگار)بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کی 17 ویں برسی آج ہفتہ کے روز ملک بھر میں منائی (بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)
جا ہے گی،مرکزی تقریب ان کے آبائی گاؤں خان گڑھ میں منعقد ہو گی، تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان نے بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کی 17 ویں برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوابزادہ نصراللہ خان کی زندگی جمہوریت کی بقا،پاکستان کی ترقی، آزادی صحافت آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی کے لئے اداروں کے استحکام اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے وقف رہی، انہوں نے کشمیر کے  عوام کا مقدمہ لڑنے کے لیے اقوام عالم کو منظم کیا اور عالمی رائے عامہ ہموار کی، نوابزادہ منصور خان نے کہا کہ نواب نصراللہ خان ہمیشہ مخالفین کا احترام کرتے تھے ان کی رائے کا خیال کرتے تھے اور اپنے موقف پر ڈٹے رہتے تھے،انہوں نے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کی وجہ سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، انہوں نے کہا کہ نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی پر ہم اور کارکن یہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ جمہوریت کے لئے ہر قربانی دیں گے اور ان کے راہنماء اصولوں پر چلنے کی کوشش کریں گے۔
برسی