عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے‘ ندیم محبوب

 عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے‘ ندیم محبوب

  

   ملتان (سپیشل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب ندیم محبوب نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی ان کی دہلیز پر فراہمی کیلئے عملی طورپر کوشاں ہے حکومتی (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

کاوشوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تمام محکمے پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری لائیں عوامی شکایات کا ترجیح بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے اور محکمہ ہاوسنگ کے زیر انتظام تمام محکموں میں انکروچمنٹ کا فوری خاتمہ،زیر التواء پنشن کیسز اور انکوائریوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب بھر کی ڈویلپمنٹ اتھا رٹیز، واسا،   پی ایچ اے، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور پھاٹا کے سربراہان، افسران کی ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملتان سے ویڈیو لنک کانفرنس میں ایم ڈی واسا ناصر اقبال،ڈائریکٹر انجینئرنگ مشتاق احمد خان،  ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈپٹی ڈایریکٹر پی اینڈ ڈی زاہد اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی عبدالسلام، و دیگر افسران شریک تھے  ویڈیو لنک کانفرنس میں زیر التوا کیسز محکمانہ انکوائریوں اور پنشن کیسز  کا جائزہ لیا گیا اس دوران ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے واسا کے امور بارے سیکرٹری ہاؤسنگ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ندیم محبوب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -