میاں بیوی کو زندہ جلانے کا واقعہ‘ آر پی او کا نوٹس‘ ملزمان کی گرفتاری کا حکم 

میاں بیوی کو زندہ جلانے کا واقعہ‘ آر پی او کا نوٹس‘ ملزمان کی گرفتاری کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر +سٹی رپورٹر) ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ محمود کوٹ میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کاواقعہ پر آر پی او فیصل رانا کا سخت نوٹس،ڈی پی او سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)
ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ بھٹی میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے فوری اور سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او نے آر پی او کو بتایا کہ مبینہ طور پر جلائے جانے والی خاتون آمنہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ جھلسنے والا اس کا شوہر غلام حسن زیر علاج ہے،وقوعہ کا مقدمہ مقتولہ آمنہ بی بی کے بھائی غلام یاسین کی مدعیت میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے،جس میں مدعی کی جانب سے نیاز،زبیدہ بی بی،نور محمد اور ریاض کا ملزمان نامزد کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں وقوعہ کی وجہ رشتوں کے معاملات میں مداخلت بتائی گئی ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اس وقوعہ کے ملزمان فوری طور پر گرفتارکئے جائیں،ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں آئی ٹی ماہرین سمیت پولیس کے تجربہ کار پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے جو اس واردات کی گراس روٹ لیول تک تحقیقات کر کے ان تمام کرداروں کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے جو بالواسطہ یا بلا واسطہ اس سنگین واردات میں ملوث ہوں،آر پی او نے کہا کہ کسی کو زندہ جلانا ایسی سنگین قانون شکنی ہے جو معاشرے میں بے چینی پیدا کر دیتی ہے،اس معاشرتی بے چینی کو دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پولیس ملزمان کوایک لمحہ ضائع کئے بغیر گرفتار کر کے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ ان کو چالان کرے تاکہ معزز عدالت سے ان ملزمان کو قانون کے مطابق ایسی سزا مل سکے جو قانون شکنوں کے لئے باعث عبرت ہو،آر پی او نے کہا کہ میں روزانہ کیبنیاد پر اس وقوعہ کی پراگرس اور فالو اپ لوں گا۔
گرفتاری حکم