ضمانت خارج ہونے پر ڈاکو عدالت سے فرار‘ پولیس کے گرفتاری کیلئے چھاپے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ نیازی والا پر 8ماہ قبل حاجی اعجازخان گرمانی کے پولٹری فارم/کنٹرول شیڈپر15 لاکھ جس میں 10 لاکھ نقد رقم کی ڈکیتی ہوئی تھی جس کا تھانہ سنانواں میں ایف آئی آر نمبر 453/19 زیر دفعہ 395/412کے تحت (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)
درج ہوئی تھی،پولیس نے ڈکیت ٹریس کرلئے تھے کچھ ڈکیت گرفتار کرلئے تھے تاہم نامزد ڈکیتوں نے اپنی عبوری ضمانتیں کرالیں تھی،جب کہ ایف آئی آر میں نامزدمرکزی ڈاکو شفیق کھیڑا عبوری ضمانت کے بعد علاقہ بھر میں غنڈہ گردی کررہا تھا اور علاقہ کے سرگرم سہولت کار اور مرکزی ڈاکوشفیق کھیڑاسیاسی اثرو رسوخ کی دھمکیاں دیتا تھا،مذکورہ ڈاکو شفیق کھیڑا جو کہ عبوری ضمانت پر تھا کی گزشتہ روز سول جج فیاض احمد ساجھرہ کے پاس پیشی تھی،دوران سماعت عدالت نے عدالت نے ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر ضمانت خارج کر دی جس پر شفیق کھیڑا عدالت سے ہی فرار ہو گیا، پولیس نے مذکورہ ڈکیت کی گرفتاری کیلئے کئی علاقوں سمیت اس کے گھر، ڈیرے پرچھاپے مارے مگر وہ نہیں مل سکا،اس حوالے سے مدعی مقدمہ اعجاز خان گرمانی کے نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کا علاقہ روایتی علاقہ ہے، یہاں پر کرایہ پرڈکیت بلوا کر ذاتی رنجش یا حسد کی بنیاد پر ڈکیتی کرانیوالوں سے پاک کرکے دم لیں گے، وہ اس طرح کی گھٹیا حرکتوں کی مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ وہ ایسے اقدام کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں کہ علاقہ میں سہولت کار کرایہ پر ڈکیت بلواکر شرفاء کے مال کولٹواتے رہیں، یہ علاقہ بھر کے شرفاء کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے،متاثرہ کا کہنا تھا کہ سرگرم سہولت کار اور مرکزی ملزم جوخود کو سیاسی کارکن ظاہر کرتے ہوئے سیاسی اثرو رسوخ کی دھمکیاں دیتے ہیں، کاروبای لوگوں کو ڈکیتوں سے بچانا پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ان کو ان کے کئے سزا دلا کر علاقہ میں کاروباری لوگوں کو محفوظ کیا جائے،انہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال،حکومتی رکن اسمبلی پی پی 278نیازخان گشکوری،ڈی ایس پی کوٹ ادو امجد جاویدسے مطالبہ کیا ہے کہ مفرور ہونے والے مقدمہ کے مرکزی ڈاکوشفیق کھیڑاکو فوری گرفتار کیا جائے اور مقدمہ کے مزید ڈکیتوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے اور عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ وہ کسی کے جان ومال کے نقصان کا سوچ بھی نہ سکیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دلائی جائے،بصورت دیگر سنانواں کی عوام سمیت کاروباری طبقہ اور پولٹری ایسوسی ایشن احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ملزم فرار