چوری‘ ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم 

چوری‘ ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم 

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے پل براراں عدنان بشیر سے دو مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی1لاکھ10ہزار چھین (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

کر فرار ہوگئے، ملک ملک شاپ والی گلی سے فرازانہ کوثر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی 45ہزار موجود تھے چھین کر لیگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے چاہ کوڑے والہ محمد عرفان سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل مالیت 55ہزار لیگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے رحیم چوک وسیم شوکت سے دوافراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت96ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے نواں کھوہ محمد عامر سے تین افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موٹرسائیکل مالیت97ہزار لیگئے، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے دعاچوک قاسم کیگھر تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی و سوٹ مالیت 80ہزار لیگئے، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے بلال سے دونامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت96ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے کچہری چوک رانا شعیب عمران کی موٹرسائیکل، تھانہ مظفر ا?باد کے علاقے علی والہ ملک امت علی کیگھر سے نقدی و زیور مالیت 90ہزار، محمد نواز کیگھر سے نقدی و قیمتی ملبوسات مالیت3لاکھ70ہزار، تھانہ ممتازا?باد کے علاقے سلامت علی، فیصل پارک محمد شیراز،تھانہ گلگشت کے علاقے ناکہ چوک شکیل احمد، بہادر پور محمد سہیل کی موٹرسائیکلیں، گردیزی مارکیٹ ہوسٹل سید مبشر حسین ودیگر افراد کے17موبائل، تھانہ کوتوالی کے علاقے مچھلی منڈی اعجازحسین،تھانہ دہلی کے علاقے کڑی جمنداں ملک فواد بھٹہ، خونی برج عدنان کی موٹرسائیکلیں، تھانہ قادر پور راں کے علاقے ریاض کی کریانہ دوکان سے سامان مالیت2لاکھ20ہزار، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے ریاض کے گھر سے بکریاں مالیت30ہزار جبکہ جاوید اختر کیگھر سے سولر پلیٹ مالیت40ہزار چوری ہوگئے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -