فارماسسٹ کے عالمی دن پر جامعہ  زکریا میں تقریب‘ وائس چانسلر  ڈاکٹر منصور اکبر دیگر نے کیک کاٹا

     فارماسسٹ کے عالمی دن پر جامعہ  زکریا میں تقریب‘ وائس چانسلر  ڈاکٹر ...

  

   ملتان (سپیشل رپورٹر)زکریایونیورسٹی ملتان فیکلٹی آف فارمیسی کے زیرِاہتمام ”فارماسسٹ کے عالمی دن“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی  نے کہاکہ (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

علم الادویہ سے وابستہ ہر ریسرچر ہر کارکن یا آن لائن طبی مشورہ دینے والا سب ہی انسانیت کے خدمت گزار ہیں۔ اور ہمیں فخر ہے کہ ہماری فارمیسی کا شعبہ پاکستان کے قدیم ترین اور اہم ترین شعبوں سے ہے۔ وائس چانسلر نے شعبہ صحت میں فارماسسٹ کے کلیدی کردار کو سراہا اور شعبے سے وابستہ تمام افراد کو اس عالمی دن کے موقعہ پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ شعبہ فارمیسی کے اساتذہ تدریس اور ریسرچ کی ترویج کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔سابقہ ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل وینس نے کہاکہ ماہرین الادویہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقامی ماحول کے مطابق ادویات تیار کریں اس کو عام مریضوں کے لیے قابل رسائی بنائیں۔ڈین فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فارمیسی ڈیپارٹمنٹ سے فارغ التحصیل طلباء مختلف ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں انہو ں نے مزید کہاکہ قومی سطح پر بھی ہمارے طلبہ نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ڈاکٹر فواد رسول نے کہاکہ وطن عزیز کے ہر شہری کا حق ہے کہ اس کو صحت کی سہولیات حاصل ہوں۔ تقریب میں شعبہ سے منسلک نمایاں افراد میں چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سیدنثارحسین شاہ، سابقہ ڈین پروفیسر اکٹر بشیر احمد چوہدری، ڈاکٹر محبوب ربانی، پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ چوہدری و دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ 

تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -