اوچ شریف: مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام  عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ ریلی کا انعقاد

 اوچ شریف: مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام  عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ ریلی کا انعقاد

  

اوچ شریف (سٹی رپورٹر) دینی جماعتوں کے زیر اہتمام عظمت صحابہ، اہل بیت ریلی کا انعقاد،  ریلی کے مقررین اور  شرکاء نے اہل بیت اور صحابہ کرام کی گستاخی کے مرتکب افراد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا، ریلی میں مذہبی جماعتوں کے کارکنان سمیت شہریوں کی(بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

 کثیر تعداد میں شرکت تفصیل کے مطابق مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام محلہ امیر آباد سے الشمس چوک تک عظمت صحابہ، اہل بیت  ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر صحابہ کرام اور اہل بیت کی گستاخی کے مرتکب افراد کو نشان عبرت بنانے کے مطالبات درج تھے، الشمس چوک پر پہنچ کر ریلی ایک بڑے جلسہ کی شکل اختیار کرگئی، جہاں  مقررین مولانا عبد الجلیل عباسی، مولانا ابراہیم، مولانا بابر صدیقی و دیگران  نے خطاب کرتے ہوئے کہ حرمت اہل بیت، صحاب کرام ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اور مقدس ہستیوں کی گستاخی کرنے والے عناصر کو سزائے موت دی جائے، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی گستاخی کرنے والے افراد کو نشان عبرت بنایا جائے، ریلی میں مذہبی جماعتوں کے کارکنان اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -