اے این پی ملک بھر اور پوری دنیا میں عدم تشدد کا عالمی دن منائے گی: اسفندیارولی 

اے این پی ملک بھر اور پوری دنیا میں عدم تشدد کا عالمی دن منائے گی: ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی ملک بھر اور پوری دنیا میں عدم تشدد کا عالمی دن 02اکتوبر بھرپور طریقے سے منائے گی۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں سربراہ اے این پی نے تمام تنظیموں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ فخر افغان باچاخان بابا کا دیا ہوا فلسفہ آج پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے۔ہم خوش قسمت ہیں کہ باچاخان کے پیروکار اور افکار کے ساتھ پوری دنیا میں پہنچانے جارہے ہیں۔عالمی منظرنامے پر باچاخان کے فلسفہ عدم تشدد کی ضرورت آج پہلے سے بھی زیادہ ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے خلاف اور عدم تشدد کا علم بلند کئے اپنے حقوق کی جنگ مشکل ترین سفر ہے۔تمام مشکلات کے باوجود باچاخان کے پیروکار 100 سال گزر جانے کے بعد بھی اپنے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔چاروں صوبوں اور بیرون ملک اے این پی کی تمام تنظیمیں اس دن کو بھرپور طریقے سے منائیں گی۔ اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ جنگ نفرت، عدم تشدد محبت کا پیغام ہے، عدم تشدد کے ساتھ اپنے حقوق کی جنگ لڑتے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔انتہاپسندی اور دہشتگردی کے سدباب کیلئے واحد راستہ عدم تشدد ہی ہے۔آج سے 100 سال پہلے جو راستہ باچاخان نے متعین کیا ہے، آج دنیا اسی طرف چلنے کی کوشش کررہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -