پولیس انسپکٹر کی بیگم کی بدسلوکی کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج
بہاول پور(بیورورپورٹ) لیڈی ہیلتھ ورکرزکاڈی سی آفس چوک پر احتجاج‘ پولیومہم کے دوران پولیس انسپکٹرکی بیگم کی لیڈی ہیلتھ ورکرکے ساتھ بدسلوکی‘بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ڈاکٹرفقیرمحمد‘میڈیم (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)
زاہدہ ملکیت‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پولیو مہم کے دوران پولیس انسپکٹرکی بیگم نے لیڈی ہیلتھ ورکرکے ساتھ بداخلاقی‘ بدتمیزی کی اورکارسرکارمیں مداخلت کی مرتکب ہوئی جس کے خلاف گذشتہ روز ہیلتھ ورکرزنے ڈی سی چوک پر صدرہیلتھ ورکرزایسوسی ایشن زاہدہ ملکیت‘ اورآل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن کے سرپرست ڈاکٹرفقیرمحمدچوہدری کی زیرقیادت احتجاج کیا جس پر کمشنر بہاول پورموقع پرپہنچ گئے اورانہوں نے معاملات کوسنبھالتے ہوئے انہیں ڈی سی بہاول پورکے پاس بھیج دیا ڈی سی بہاول پورنے احتجاجی مظاہرین کویقین دلایاکہ معاملات کوخوش اسلوبی سے حل کرلیاجائیگا آپ ہماری ماں بہنیں بیٹیاں ہیں جوعزت میرے خاندان کی خواتین کی ہے میری نظرمیں وہی آپ کی بھی عزت ہے انہوں نے کہاکہ بدتمیزی بداخلاقی اورکارسرکارمیں بے جامداخلت پراس خاتون کے خلاف پرچہ تھانہ کینٹ بہاول پورمیں درج ہوچکاہے جس پر احتجاجی مظاہرین نے ڈی سی بہاول پورکے اس اقدام پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔
احتجاج