نبی کریمؐ نے اندھیروں کو علم کی روشنی سے ختم کیا‘ ندیم قریشی

 نبی کریمؐ نے اندھیروں کو علم کی روشنی سے ختم کیا‘ ندیم قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی رپورٹر+ سٹی رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ بزدار حکومت غریب اور مستحق افراد کے علاج معالجے کیلئے جدید سہولتوں کی فراہمی بارے تمام۔ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں ملتان میں نشتر ٹو کے قیام کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور دواؤں کی(بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)
 دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز مسعود کو ہسپتال میں آنیوالے نادار اور مستحق مریضوں کیلئے ادویات عطیہ کرنے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیساتھ ساتھ سماجی تنظیموں اور مخیر لوگوں کو بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینا چاہئے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ فلاحی ریاست کے قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر اعجاز مسعود نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم قریشی نے ذاتی طور پر خطیر رقم کی ادویات خرید کر نشتر ہسپتال میں آنیوالے مستحق مریضوں کیلیے بطور عطیہ دیکر ایک مثالی قدم اٹھایا ہے۔اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فیڈریشن جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صلاح الدین رند، شیخ ندیم اور غلام فرید انصاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دریں اثناء صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت، ایم پی اے و ممبر کشمیر کمیٹی پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم حضرت محمد ؐدنیا کے سب سے بڑے اور عظیم معلم ہیں جنہوں نے جہالت کے اندھیروں کو علم کی روشنی سے ختم کیا اور انسانیت کا درس دیا۔ حضرت محمد مصطفی  ؐ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ و نجات ہیں پروفیسر اعظم حسین خوش نصیب ہیں کہ وہ پیشہ پیغمبری سے وابستہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سہہ روزہ تقریبات کے تیسرے روز  شمع بناسپتی و کوکنگ آئل ملتان اور ویز واش ملتان کے تعاون سے ای لائبریری ملتان میں سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پر معروف ماہر تعلیم اور استاد پروفیسر اعظم حسین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب اعتراف خدمات سے بحیثیت مہمان خصوصی کیا۔ تقریب کی صدارت معروف ماہر تعلیم سابق ای ڈی او ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی جبکہ تقریب کے مہمانان اعزز ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم، سماجی رہنما سبطین رضا لودھی، ماہر تعلیم پروفیسر عنایت علی قریشی،انچارج ای?بریری ملتان محمد سلیم، پرنسپل گورنمنٹ سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے جسمانی معذوراں میاں محمد ماجد، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم،مارکیٹنگ منیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی، ممتازماہر تعلیم پروفیسر اعظم حسین شامل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، پروفیسر عنایت علی قریشی، رانا ندیم انجم، اور سبطین رضا لودھی نے کہا کہ استاد کو اس کا حقیقی مقام دیئے بغیر معاشرتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ استاد کا پیشہ شیوا پیغمبری ہے اور معلم ہی معاشرے کی ترقی کا زینہ ہے۔ اور بغیر زینہ کے کوئی عمارت تعمیر نہیں ہوسکتی۔ 
ندیم قریشی