ملکی استحکام کیلئے اداروں کا اپنی حدود میں رہنا ضروری ہے‘ مخدوم احمد محمود

ملکی استحکام کیلئے اداروں کا اپنی حدود میں رہنا ضروری ہے‘ مخدوم احمد محمود

  

 خان پور(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی پیپلز پارٹی سٹی خان پور کے صدر شیخ نصیر احمد مرحوم کی وفات پر ان کے پسماندگان سے تعزیت کیلئے شیخ نصیر احمد مرحوم کے گھر آمد،بیٹوں و دیگر پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔پیپلز پارٹی کیلئے مرحوم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مرحوم شیخ نصیر احمد پیپلز پارٹی شیر دل جیالے تھے ان کی(بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

 وفات پرہم بہت غمگین ہیں۔وہ پی پی پی کا عظیم سرمایہ تھے۔ا س موقع پر مخدوم سید احمد محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا کر جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ضلع رحیم یار خان میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی ہم بلدیاتی میدان کسی صورت خالی نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی کامیابی نے سلیکٹڈ حکومت سمیت بہت ساروں کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا ہے۔جمہوریت کی بقاء اور ملکی استحکام وسالمیت کیلئے ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے حدود سے تجاوز کرنے سے مسائل بڑھتے ہیں۔اس موقع پر ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن گوپانگ،تحصیل صد ر میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری سردار الیاس خان لولائی ایڈووکیٹ،رئیس سہیل واحد کھوکھر،جام خلیل احمد،حاجی عمر دین قریشی،اعجاز حقی خان،بابر خان دھریجہ،جام اشفاق گھنیہ،راشد عزیز بھٹہ،یٰسین قصاب،علی عمران شاہ،رانا صفدر،قمر اقبال جتوئی،جام عبدالمجید جاوید،اعجاز لاڑ،انور خان کورائی،سراج احمد بلہوڑہ،حافظ فیاض احمد،جام اسماعیل کلر،میاں رب نواز قریشی،میاں شانی،محمد جمیل نورانی،میاں عبدالرحمن صدیق،ڈاکٹر خورشید احمد،میاں سمیع اللہ ایڈووکیٹ،جام ناصر فیاض ایڈووکیٹ،شہزاد احمد بھٹہ،شیخ عثمان،حسنین رضا شاہ ودیگر موجود تھے۔قبل ازیں مخدوم سید احمد محمود نے مرحوم شیخ نصیر احمد کے بیٹوں محمد عثمان،محمد عمران،محمد حمزہ اور بلاول نصیر سے اظہار تعزیت کیااور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔

احمد محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -