نااہل حکمرانوں نے 2 سال میں ملک کا بٹھہ بٹھا دیا‘ احسن اقبال

     نااہل حکمرانوں نے 2 سال میں ملک کا بٹھہ بٹھا دیا‘ احسن اقبال

  

ملتان‘ میاں چنوں (سپیشل رپورٹر + نمائندہ خصوصی + نمائندہ پاکستان) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال سے سابق گورنر پنجاب کے صاحبزادے ملک آصف رفیق رجوانہ اور مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اور امیدوارچیئرمین یوسی کائیاں پور عثمان خان بابر نے انکی ملتان آمد پر علیحدہ علیحدہ  ملاقات کی اس موقع پر ان رہنماؤں میں (بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

ملکی سیاسی ن لیگ کی تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف،حمزہ شہباز پر حکومت کی بی ٹیم نیب کے من گھڑت اور جھوٹے مقدمات پر اظہار مزمت کیا گیا احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو اس دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے جہاں سے واپسی مشکلات سے بھرپور ہو گی نااہل اور اقتدار پرست حکمرانون نے ملک کا دو سال میں بھٹہ بٹھا دیا ہے اور عوام کو جھوٹ پر جھوٹ بول کر تسلیاں دے رہے ہیں لیکن ان کا وقت قریب ہے اپوزیشن نے عوام اور ملک کی ان حکمرانوں سے جان چھڑانے کا تہیہ کر لیا ہے اے پی سی سے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں اس موقع پر انہوں نے عثمان خان بابر کی پارٹی خدمات کو سراہا۔ اور کہا کہ نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ (ن) لیگ آج بھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے شیخ رشید جتنا مرضی اپنی پارٹی کو بڑا کہتے رہیں ان کی پارٹی تانگہ پارٹی ہی رہے گی یو تھ ونگ پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر طارق امیر عباسی سے دورہ ملتان کے موقع پر کی گئی ملاقات میں کیا احسن اقبال نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کی دعویدار حکومت کاغذی کاروائیوں کی بجائے عملی طور پر اپنی ذمہ داری کو ادا کرے اور عوام سمیت صحافتی شعبہ سے وابستہ پسے ہوئے طبقہ کے مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کرے جو آج بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ اگر آج فیئر الیکشن کرادیئے جائیں تو (ن) لیگ ہی ایک بار پھر اقتدار پر آئے گی۔ میاں چنوں ملکی ترقی کے لیے حقیقی جمہوریت کا پروان چڑھنا ازحد ضروری ہے اداروں کی منافقت اور مداخلت نے ملکی ترقی کو تنزلی میں بدل کے رکھ دیا ہے دعا کریں خلائی مخلوق بغض نواز سے توبہ باز آجائے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے شیخ طارق رشید ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ملتان کی رہائیشگاہ پر میاں چنوں سے آئے لیگی وفد سے جسکی قیادت وائیں شہید کی جانشین غزالہ شاہین اور ضلعی صدر یوتھ ونگ غلام شبیر ساقی کر رہے تھے سے کیا مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر احسن اقبال کو سابق وزیر اعلی چوہدری غلام حیدر وائیں شہید کی میاں چنوں برسی میں شرکت کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے قبول کر لیایاد رہے وائیں شہید کی 27ویں برسی 29 ستمبر بروز منگل 10 بجے میاں چنوں میں منائی جائیگی. لیگی عہدیران غزالہ شاہین وائیں. غلام شبیر ساقی اور مسلم لیگ ن ملتان کے معروف سیاسی و سماجی رہنما ملک شبیر چوہان نے ملتان میں کامیاب ورکرز کنونشن منعقد کروانے پر شیخ طارق رشید کو مبارکباد پیش کی اور اسے پارٹی کارکنان کے لیے نئے حوصلے کا سبب قرار دیا۔

احسن اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -