وہوا: 2طالبات میں کرونا کی تصدیق‘ گرلز ہائر سکینڈری سکول بند 

  وہوا: 2طالبات میں کرونا کی تصدیق‘ گرلز ہائر سکینڈری سکول بند 

  

 وہوا(نمائندہ پاکستان) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وہوا کی دوطالبات میں کرونا وائرس کی تصدیق،سکول کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا، محکمہ صحت کی ٹیموں نے متاثرہ بچیوں کے والدین، کلاس فیلوز اور معلمات کے کرونا ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر(بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

لیے،دونوں مریضاؤں کو گھر میں سیلف آئسولیشن میں رکھ دیا گیا محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں مختلف سکولوں اور کالجز میں دو ہزار طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے یہی دو ٹیسٹ پازیٹو آئے تفصیل کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وہوا میں 73معلمات اور طالبات کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے نہم کلاس کی طالبات اسماء نواز دختر شاہ نواز اور حمیرا بتول دختر حافظ نعمت اللہ سکنہ وہوا کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے جس سے سکول بھر کی طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا انتظامیہ کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے جبکہ طالبات کے ٹیسٹ پازیٹو آنے پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے وہوا کا دورہ کیا اور متاثرہ بچیوں کے پورے گھر والوں، کلاس فیلوز اور معلمات کے کرونا ٹیسٹ کیے ہیں جن کے رزلٹ ابھی آنا باقی ہیں۔

تصدیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -