وہاڑی: انٹرنل اکاونٹیبلٹی رپورٹ پر گرفتار پولیس اہلکار عدالت پیش
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پنجاب پولیس انٹرنل اکاونٹیبلٹی کی رپورٹ پرگرفتارپولیس ملازمین کو عدالت میں پیش کردیاگیا، منشیات فروشی،مال مقدمہ میں خوردبردکرنے اور رشوت لینے کے الزام میں سول جج صادق عمران نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی(بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)
ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیل کے مطابق پنجاب پولیس انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کی رپورٹ پرگرفتار3پولیس ملازمین کوعدالت میں پیش کیاگیا،منشیات فروشی،مال مقدمہ میں خوردبردکرنے اور رشوت لینے کے الزام سب انسپکٹررائے نزاکت، کانسٹیبل علی شیراور ظہوراحمدکوسول جج درجہ اول صادق عمران کی عدالت میں پیش کیا،پولیس ملزمان کوپولیس کی بھاری نفری کے ساتھ احاطہ عدالت میں پیش کیاگیا۔وکلاء کی بحث کے بعد سول جج صادق عمران نے گرفتارپولیس ملزمان کو 3 روزہ ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا۔ انٹرنل اکاونٹبیلٹی رپورٹ میں بائیس پولیس افسران کو رشوت،مال مقدمہ میں خوردبردکرنے اوردیگر الزامات میں قصوروار ٹھہرایاگیاہے۔دریں اثناء پولیس ترجمان کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قصور وار پائے جانے والے تمام 22 پولیس افسران و اہلکاروں کو چارج شیٹ کردیا گیا اور مقدمات سے متعلقہ تفتیشی افسران کو معطل تبدیل لائن بھی بھیجا گیا ہے۔
عدالت پیش