94ادویات کی قیمتوں میں اضافہ انسانی  زندگی سے کھلواڑ ہے‘ سید ذیشان اختر

 94ادویات کی قیمتوں میں اضافہ انسانی  زندگی سے کھلواڑ ہے‘ سید ذیشان اختر

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے جان بچانے والی 94ادویات کی قیمتوں میں ہوشر با اضافے کی منظوری انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایسے فیصلے عوام کی زندگی کیساتھ (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

کھلواڑ کرنے کے مترادف ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر، مرگی، کینسر، دل کے مریضوں کیلئے تجویز کردہ سمیت دیگر ادویات کے نرخوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں کو عوامی مشکلات کا کوئی احساس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، گیلپ سروے کے مطابق اگلے چھ ماہ تک ملکی معیشت تنزلی کا شکار رہے گی۔ معاشرے میں پائی جانے والی تشویش اور اضطراب سے عوام میں مایوسی کے اندھیرے پھیلتے چلے جارہے ہیں۔ پاکستان عملاً مسائلستان بن چکا ہے۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ورچوئل خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کر نے کا مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے عالمی برادری کا کردار افسوس ناک ہے۔ ہندوستان نے 80لاکھ مسلمانوں کے حقوق کو غصب کررکھا ہے۔ انہوں نے چھوٹے مجرموں کو سزا اور بڑے مجرموں کو بری کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل ذمہ داران دندناتے پھر رہے ہیں۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری میں لقمہ اجل بننے والوں کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اصل کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر سر عام پھانسی دی جائے۔ 

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -