ا یف آئی اے کی کارروائی‘ بے نظیر انکم سپورٹ  پروگرام میں فراڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

      ا یف آئی اے کی کارروائی‘ بے نظیر انکم سپورٹ  پروگرام میں فراڈ کرنے والے ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان کی بہاولپور میں کارروائی،  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے شہریوں سے فراڈ کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے -تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے بہاولپور (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

میں کارروائی کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو پکڑ لیا - ملزمان کے قبضہ سے 2 لیپ ٹاپ، 21 موبائل فونز اور 41 سمیں بھی برآمد کر لی گئیں - گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد یوسف اور یونس شامل ہیں -  ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان حسن جلیل کی زیر نگرانی انسپکٹر مشہود جمیل اور سب انسپکٹر طاہر محمود نے کارروائی میں حصہ لیا - ڈپٹی ڈائریکٹر حسن جلیل نے اپیل کی ہے کہ شہری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے آنے والے میسجز کے دھوکہ میں نہ آئیں - جعلساز مختلف طریقوں سے سادہ لوح شہریوں کو لوٹ رہے ہیں - ایف آئی اے ایسے فراڈیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -