جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘ 42 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
ملتان (خصو صی رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا سرچ آپریشن۔سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی ناظمہ مشتاق کی زیرِ نگرانی کیا گیا سرچ آپریشن تھانہ ممتاز آباد، تھانہ شاہ شمس اور تھانہ جلیل آباد کے علاقوں یعقوب ٹاؤن،پیر (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)
کالونی اور جلیل آباد کالونی میں کیا گیاسرچ آپریشن میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی :سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں ولائتی شراب اور چرس برآمد کی گئیں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان طاہر حسین اور کاشف زمان کو گرفتار کرکے 190 کین ولائتی شراب برآمد کی گئیجبکہ ملزمان شمشاد علی اور اعجاز احمد کو گرفتار کرکے چرس اور وٹک رقم برآمد کی گئی سرچ آپریشن کے دوران 42افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔
سرچ آپریشن