ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کا ہیڈ وارڈن پر حملہ‘ نشتر داخل

 ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کا ہیڈ وارڈن پر حملہ‘ نشتر داخل

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کا ہیڈ وارڈن پر حملہ تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا ہے جبکہ قیدیوں کے خلاف جیل انتظامیہ نے تھانہ صدر میں مقدمہ بھی درج کروادیا ہے۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں ہیڈ وارڈن کی ڈیوٹی انجام دینے والے الطاف کو جیل میں موجود قیدیوں نے بیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کردیا گیا،جیل انتظامیہ نے فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے الطاف کو قیدیوں کے چنگل سے چھڑواکر طبی امداد کے (بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

لئے نشتر ہسپتال لایا گیا، ذرائع کے مطابق معلوم ہواکہ   وزیر اعلی پنجاب کی ملتان آمد کے موقع پر جیل قیدیوں کے مسائل سنے گئے تھے ہیڈ وارڈن الطاف نے وزیر اعلی کو مخصوص قیدیوں کو ملوایا دیگر کو ملنے نہ دیا،قیدیوں نے اسی بات کے رنج میں الطاف کو آج باہمی صلاح مشورہ ہوکر روک لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا پتھرے مارکر شدید زخمی کردیا گیا،جبکہ جیل انتظامیہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے والے قیدیوں کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرواکر کارروائی شروع کردی ہے۔

ڈسٹرکٹ جیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -