کراچی،منی لانڈرنگ گینگ کے اڈے پر چھاپہ،15کروڑ کا سونا،نقدی برآمد

 کراچی،منی لانڈرنگ گینگ کے اڈے پر چھاپہ،15کروڑ کا سونا،نقدی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ایف آئی اے حکام کی منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے وفاقی تحقیقاتی ادارے سندھ (بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)
کے ڈائریکٹر منیر شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک کارروائی کے دوران منی لانڈرنگ میں ملوث ایک اور بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔گرفتار ملزم عبدالجبار میمن کی نشاندہی پر شہید ملت روڈ پر واقع رہائشی عمارت میں چھاپہ مارا اور 15 کروڑ روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔منیر شیخ کے مطابق کارروائی کے دوران متعداد گھروں اور گاڑیوں کی دستاویزات برآمد ہوئیں ہیں۔
 سونا برآمد