بحرانوں کے باوجود حکومت کو عوامی مشکلات کا اندازہ ہے‘ طاہر اقبال چوہدری 

  بحرانوں کے باوجود حکومت کو عوامی مشکلات کا اندازہ ہے‘ طاہر اقبال چوہدری 

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)پی ٹی آئی راہنماایم این اے طاہراقبال چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کواقتدارسنبھالتے ہی ملکی خزانہ خالی ملاتھااورملکی معیشت کی صورتحال انتہائی خراب تھی جبکہ بیرونی قرضوں کی وجہ سے مشکل ترین صورتحال کاسامناتھالیکن (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

تمام ترمشکلات کے باوجودحکومت کوعوام کے مسائل کابخوبی اندازہ ہے اس لئے ترقیاتی کام کرانے کاسلسلہ جاری ہے۔وہ غلہ منڈی میں متعددترقیاتی کاموں کی تکمیل کے افتتاح کے موقع پرخطاب کررہے تھے اس موقع پرچیئرمین مارکیٹ کمیٹی عبدالحنان خان بدھ،وائس چیئرمین راناعمران الحق،صدرانجمن آڑھتیان غلہ منڈی چوہدری محمدمشتاق گجر،رائے مبشراحمدکھرل،سجادخان کھچی،چوہدری اشفاق حسین ہنجرا،حاجی محمدعارف وڑائچ،راناعبدالرؤف ودیگرآڑھتیان بھی موجودتھے۔طاہراقبال چوہدری کاکہناتھاکہ تاجربرادری کاملکی معیشت میں اہم کردارہے ملک کاتاجرخوشحال ہوتاہے توملکی ترقی کاپہیہ جاری وساری رہتاہے غلہ منڈی کابراہ راست تعلق زراعت کے شعبہ سے ہوتاہے کسان کے تمام مسائل غلہ منڈی  سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں ہرحکومت زراعت کے شعبہ میں بہتری کیلئے اعلانات توکرتی ہیں لیکن آج تک کسی بھی حکومت نے شعبہ زراعت بہترکرنے کی کوشش نہیں کی لیکن وزیراعظم عمران شعبہ زراعت کے ساتھ ساتھ دیگرشعبہ جات کی ترقی کیلئے بھرپورکوشش کررہے ہیں حکومت نے سیدفخرامام جیسے منجھے ہوئے زمیندارسیاستدان کووفاق میں محکمہ زراعت کاقلمدان حوالے کیاہے جوزراعت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے اپنی تمام ترصلاحتیں بروئے کارلارہے ہیں ان کاکہناتھاکہ عوام کو تمام سہولیات کی فراہمی ممکن بناناحکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے مکمل طورپرآگاہ ہے ان کاکہناتھاکہ اپوزیشن جماعتوں نے ملکی ترقی کوروکنے کیلئے اپنی تماترتوانائیاں صرف کردیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے تمام سازشوں کاڈٹ کرمقابلہ کیااورملکی مسائل حل کرنے کیلئے ہرمشکل مرحلہ طے کیایہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوپوری دنیانے بہترین وزیراعظم قراردیاان کاکہناتھاکہ اپوزیشن کی اے پی سی میں جس ملک دشمنی کااظہارکیاگیاوہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے خصوصاًسابق وزیراعظم نوازشریف کی ملک وقوم کی دشمنی پرمبنی تقریرسے اپوزیشن جماعتیں بھی شرمندہ ہیں ان کایہ بھی کہناتھاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بیمثال کامیابی حاصل کرے گی اورہم عوام کی خدمت اورترقیاتی کاموں کی بنیادپرعوام کی عدالت میں جائیں گے۔اس موقع پرصدرانجمن آڑھتیان غلہ منڈی چوہدری محمدمشتاق گجرنے غلہ منڈی کے دیگرمسائل پیش کئے توایم این اے طاہراقبال چوہدری نے تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پرچیئرمین مارکیٹ کمیٹی عبدالحنان خان بدھ نے بھی خطاب کیا۔

طاہر اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -