دربار حضرت بہاء الدین زکریاؒ کی  تزئین و آرائش میں ناقص میٹریل کے  استعمال پر صوبائی وزیر کا اظہار برہمی

  دربار حضرت بہاء الدین زکریاؒ کی  تزئین و آرائش میں ناقص میٹریل کے  استعمال ...

  

  ملتان (سٹی رپورٹر) حضرت بہاؤ الدین زکریاملتان کے دربار کی مرمت وتزئین و آرائش میں ناقص میٹریل کا استعمال (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)

کرنے پر صوبائی وزیر مذہبی امور کا سخت برہمی کا اظہار محکمہ اوقاف کے افسران کو ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی کرکے بلیک لسٹ کرنے کی ہدایات کر دیں تفصیل کے مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے روحانی پیشوا حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے دربار پر چھتوں کی مرمت فرش پر نئی ٹف ٹائل لگانے سمیت دیگر کاموں کے فنڈ جاری کئے تھے محکمہ اوقاف کی انجینئر برانچ نے ایک کنسٹرکشن کمپنی کو ایک کروڑ روپے ٹھیکہ دیا تھا جنہوں نے دوماہ قبل کام کا آغا ز کرکے بر آمدے کی چھتیں تبدیل اور دربار کے صحن میں نئی ٹف ٹائل لگا دیں،دربار پر ہونے والی مرمت اور تزئین و آرائش کے کام اور لگائے جانے والے میٹریل سے درگاہ کے سجادہ نشین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی مطمئن نہیں تھے اس حوالے سے مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کو شکایت کی جس پر صوبائی وزیر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اوقاف انتظامیہ اور صو بائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے ہمراہ دربا ر حضرت غوث بہاؤ الدین ملتان کا دورہ کرکے دربار پر ہونے والے کا م کا جائزہ لیکر ٹھیکیدار کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اظہار برہمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -