عرس کے آخری روز لوکل چھٹی  تمام محکمے‘ تعلیمی ادارے عدالتیں  بند رہیں‘ سبیل کا بھی اہتمام کیاگیا

     عرس کے آخری روز لوکل چھٹی  تمام محکمے‘ تعلیمی ادارے عدالتیں  بند رہیں‘ ...

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے سالانہ تقریبات کے آخری روز ملتان میں لوکل چھٹی (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

رہی، دیگر محکموں کی طرح عدالتوں میں بھی معمول کے مطابق فرائض انجام نہیں دیے گئے جبکہ عدالتیں اور دیگر محکمے آج سے معمول کے مطابق فرائض انجام دیں گے۔ ہائیکورٹ ملتان بنچ، سول اور سیشن عدالتوں میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عام تعطیل کی گئی تھی جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے گزشتہ روز کے لئے ملتان میں چھٹی کا اعلان کر رکھا تھا۔ اسی وجہ سے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرکے ریمانڈ اور ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلے کیے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے حضرت غوث بہاالدین زکریا ملتانی کے عرس پر بھی سبیل لگانے کی روائت قائم کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر کی طرف سے عرس پر آنیوالے زائرین اور عقیدت مندوں میں پانی کی 8000 بوتلیں تقسیم کی گئیں۔منرل واٹر کی بوتلیں سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے تقسیم کیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید نے منرل واٹر کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کی۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر عاشورہ محرم کے موقع پر بھی لنگر تقسیم کرنے اور سبلیں لگانے کے انتظامات کرتے ہیں۔

چھٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -