عرس حضرت بہاء الدین زکریاؒ پر سکیورٹی  انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سی پی او حسن  رضا خان سمیت افسران کے دورے

   عرس حضرت بہاء الدین زکریاؒ پر سکیورٹی  انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سی پی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان نے عرس حضرت بہاؤ الدین زکریا ؒ کے سلسلے دربار (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)
حضرت بہاوالدین زکریا کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان ربنواز تلہ، ایس پی سٹی ڈویڑن جاوید خان، ڈی ایس پی سرکل حرم گیٹ یوسف ہارون اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے سی پی او ملتان نے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب ہدایات دیں انہوں نے ہدایت کی کہ دربار میں داخل ہونے والے افراد کی ایس او پی کے مطابق تلاشی لیں اور سخت چیکنگ کے بعد دربار میں داخل ہونے دیا جائے اس حوالے سے ملتان پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جبکہ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان ربنواز تلہ نے عرس حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی رحم? اللہ علیہ کے سلسلے دربار حضرت بہاوالدین زکریا کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاایس پی سٹی ڈویڑن جاوید خان، ڈی ایس پی سرکل حرم گیٹ یوسف ہارون اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان نے ڈیوٹی چیک کی اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا انہوں نے ہدایت کی کہ الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں اور دربار میں داخل ہونے والے افراد کی ایس او پی کے مطابق تلاشی لیں۔
دورے