جامعہ زکریا کا سلیکشن بورڈ آج‘ خالی اسامیوں پر تقرری کا امکان
ملتان(سپیشل رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈ اجلاس آج ہوگا، ممکنہ طور پر کامیاب ہونے والے مزید امیدواروں کے نام سامنے آگئے، 2 آسامیوں کے خلاف وائس چانسلر کو بھی درخواست دے دی گئی، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کا دو روزہ سلیکشن بورڈ اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے، جس کا ضمنی ایجنڈہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں پروفیسر(بقیہ نمبر1صفحہ 6پر)
آف بائیوٹیکنالوجی اور ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سکول آف اکنامکس کی آسامی بھی رکھی گئی ہے، جن پر عدالتوں نے حکم امتناعی جاری کیا ہوا ہے، ایک کیس پروفیسر آف مالیکیولر بیالوجی کا ہے جس کے ممکنہ کامیاب امیدوار ڈاکٹر ریحان صادق شیخ ہیں اس کیس میں ممبر سینڈیکیٹ ڈاکٹر محمد ریاض نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ہوئی ہے اور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا ہے۔ ایک اور متنازعہ کیس ایسوسی ایٹ پروفیسر آف اکنامکس کا ہے جہاں فیورٹ امیدوار ڈاکٹر فاطمہ فاروق ہیں۔ اس کیس میں بھی ڈاکٹر عذرا بتول نے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کیا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر محمد ریاض نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور اعتراضی خط جمع کرایا اور عدالتی حکامات سے آگاہ کیا، ذرائع نے مزید ممکنہ کامیاب امیدواروں کے بارے میں انکشاف کیا ہے جس میں پروفیسر آف کامرس ڈاکٹر آصف یاسین،ایسوی ایٹ پروفیسر الیکڑیکل ڈاکٹر عمران ملک، شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس سلیکشن بورڈ میں وزیر اعلیٰ کے عزیزمسٹر جہانزیب کو شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایڈجسٹ کیا جائے گاجس کے ایکسپرٹ سندھ کی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد بخش ہیں جو جہانزیب کے پی ایچ ڈی کے سپروائز بھی ہیں تمام سلیکشن بورڈ کی نگرانی رجسٹرار کر رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی حکام نے قبل از قت کسی بھی امیدوار کی کامیابی کے دعویٰ کو مانے سے انکار کردیا ہے۔
سلیکشن بورڈ