تاریخ گزر گئی‘ امتحان نہ لیا جاسکا  سال ضائع ہونے کا خدشہ

 تاریخ گزر گئی‘ امتحان نہ لیا جاسکا  سال ضائع ہونے کا خدشہ

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور یو ایچ ایس کے درمیان امتحانات لینے کا معاملہ لٹک گیا،نشتر نرسنگ کالج کی 49 پوسٹ رجسٹرڈ نرسنگ کا امتحان خطرہ میں پڑگیا،تاریخ گزر گئی امتحان نہ لیا جا سکا ایک(بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)

 سال ضائع ہونے کا خدشہ،کوشش کر رہے ہیں سال ضائع نہ ہو،یونیورسٹی انتظامیہ تفصیل کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  کے زیر اہتمام  25 ستمبر کو پوسٹ رجسٹرڈ نرسز بی ایس این  نشتر میڈیکل  یونیورسٹی کے امتحانات  ہونا تھے تاہم نشتر نرسنگ کالج کا نام اس لسٹ میں نہیں آ سکا جس کے باعث گزشتہ روز امتحان نہ لیا جا سکا ہے جس کے باعث، نشتر  نرسنگ کالج کی طالبات کا ایک  سال ضائع ہونے کا خطرہ  پیدا ہو چکا ہے،تاہم اس حوالے سے قائم مقام وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کا کہنا تھا کہ کسی بھی نرس کا سال ضائع نہیں ہونے دیں گے کوشش کر رہے ہیں یو ایچ ایس کے ساتھ معاملات طے پا جائیں۔

خدشہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -