ملتان سے نوجوان کی سربریدہ لاش برآمد، بھائی نے بہن کو مار ڈالا، حادثات میں 7افراد جاں بحق 

    ملتان سے نوجوان کی سربریدہ لاش برآمد، بھائی نے بہن کو مار ڈالا، حادثات ...

  

 ملتان‘ عبدالحکیم‘ رحیم یار خان‘ گگو منڈی‘ بوریوالا (خصوصی رپورٹر + سٹی رپورٹر + بیورو رپورٹ + نامہ نگار + تحصیل رپورٹر) نوجوان کی سر کٹی لاش برآمد جبکہ بھائی نے بہن کو قتل کردیا‘ حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق  ملتان میں لوہاری گیٹ تھانہ کی حدود میں نوجوان کی گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے - پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دی ہے - قتل(بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)

 ہونے والے نوجوان کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے، مقتول دوستوں کے ہمراہ رشید آباد چوک پر کرائے کے کمرے میں رہتا تھا - ایس ایچ او عمران گل  کے مطابق مقتول کے دوستوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ جبکہ  میاں چنوں کا رہائشی محمد نوا ز،متین اور عبدالحفیظ اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ملتان ا?رہے تھے کہ تھانہ قادر پور راں کے سامنے سامنے سے آنے والے تیزرفتار رکشہ سے ٹکراگئے اور زخمی ہوگئے،عبدالحفیظ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہارگیا،رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو بیتر طبی امداد کے لئے ریسکیو1122کی مدد سے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا اور رکشہ اور موٹرسائیکل اپنے قبضے میں لیکر فرار ہونے والے رکشہ ڈرائیو جس کی شناخت نعیم منیر کے نام سے ہوئی کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ ادھر ہیڈ قادر پور راں کے قریب نامعلوم خاتون مردہ حالت میں پائی گئی جس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی گئی، اطلاع پاکر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی نعش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کردی گئی ہے،پولیس کے مطابق نعش نامعلوم خاتون کی تھی جس کی شناخت نہ ہوسکی ہے اور نہ ہی کوئی تشدد کے نشانات پائے گئے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق منظر عام پر لاکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قتل کا واقعہ عبدالحکیم کے نواحی علاقے نظام آباد گلی نمبر 1 میں پیش آیا‘ بھائی احمد حسن نے اپنی حقیقی بہن کو سر میں گولی ماری اور موقع سے فرار ہوگیا‘ ملزم کے باپ محمد اکرم ولد محمد بخش نے 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی‘اے ایس پی کبیروالا نوشیروان علی جائے وقوع پہنچ گئے‘ پولیس نے موقع سے تمام شواہد اکھٹے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال کبیروالا بھیج دیا۔دریں اثناء پیر شہیداں کا رہائشی 70سالہ محمد خالد جو کہ 15موری کے نزدیک ریلوے لائن کے قریب پیدل جا رہا تھا کہ کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگیا اور بازو کٹ جانے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر کاروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثاء  کے حوالے کردی۔محمد خالد کی لاش گھر پہنچنے پر گھر میں صف ماتم بچ گیا۔ ادھر موضع انڑہ بستی گل محمد کی رہائشی 24 سالہ عظمی بی بی اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قریبی رشتہ داروں کے گھر ملنے جارہی تھی کہ قومی شاہراہ پر چانجنی چوک کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے بے قابو ہوکر انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں عظمی بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور معمولی زخمی ہوا‘ڈرائیور ٹریلر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ علاوہ ازیں گگو منڈی کا رہائشی رکشہ ڈرائیور شاہ زیب ولد سلیم گزشتہ رات دوستوں کے ہمراہ رکشہ پر سوار غیر معمولی تیز رفتاری سے پاکپتن جا رہا تھا جب وہ اڈا رنگ شاہ کے قریب پہنچے تو ناکہ پر پولیس نے رکشہ کو روکا لیکن شاہ زیب نے رکشہ روکنے کی بجائے مبینہ طور پر رفتار مزید بڑھا دی لیکن تھوڑے فاصلے پر دوسرا پولیس ناکہ آ گیا جہاں پھر پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن رکشہ ڈرائیور رکشہ سے اتر کر فصلوں کی طرف بھاگ نکلے اور شاہ زیب اندھیرے میں کنویں میں گر گیا اور جاں بحق ہو گیا ریسکیو1122کی ٹیم نے متوفی کی لاش کو کنویں سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔  بورے والہ کی نواحی بستی کرسچین کالونی میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئے چھت گرنے سے میاں بیوی زخمی جبکہ بیٹا جاں بحق ہوگیازخمی ہونے والے میاں بیوی کے نام خالد مسیح ولد کالو خان سکنہ کرسچین کالونی ساجدہ بی بی زوجہ خالد مسیح معلوم ہوئے ہیں  جبکہ جاں بحق ہونے والے بچے کانام اومان مسیح ولد خالد مسییح تھا۔ بورے والہ کے قریب واقع اڈا رسول پور پر رات گئے بہاولنگر کے رہائشی کار سوار افراد بس اور ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بیچ میں کچلے گئے جس سے کار مکمل تباہ ہو گئی اور کار میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جان بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جس کع ریسکیو 1122 بوریوالا نے ٹی ایچ کیو عارفوالا منتقل کر دیا۔

قتل / حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -