ڈیرہ: سہانی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں  سمیت گرفتار‘ 12 موٹر سائیکلیں برآمد

   ڈیرہ: سہانی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں  سمیت گرفتار‘ 12 موٹر سائیکلیں برآمد

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری میں ملوث سہانی گینگ کا سرغنہ اپنے دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار،(بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)

 ملزمان سے 12 عدد موٹر سائیکل برآمدجبکہ ایک اور کاروائی میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار 300 شراب کی بوتلیں برآمد مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد، ڈی ایس پی سٹی عمران رشید اور ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس افتخار ملکانی نے تھانہ سٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں تھانہ سٹی پولیس نے منظم انداز میں کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری میں ملوث سہانی گینگ کا سرغنہ راشد سہانی کو تین ساتھیوں محمد عمران، محمد کامران اور محمد قاسم کو گرفتار کر لیا سہانی گینگ کا سرغنہ راشد سہانی کا تعلق شادن لنڈ سے ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھی ڈیرہ غازیخان کے رہائشی ہیں یہ گینگ شہر ڈیرہ غازیخان سے موٹر سائیکل چوری کر کے شادن لنڈ کے علاقے بیٹ میں فروخت کرتے تھے ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ اس گینگ کو ایس ایچ او تھانہ سٹی کی ٹیم نے گرفتار کر کے 12 عدد ڈکیتی اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کئے جن کو آج اصل مالکان کے حوالہ کیا جا رہا ہے ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ایک اور کاروائی میں تھانہ سٹی پولیس نے سماج دشمن عناصروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروشوں مرزا الطاف سکنہ بلاک ڈی، ساجد قریشی سکنہ فرید آباد اور محمد عمران مغل سکنہ فرید آباد کو 300 بوتل شراب سمیت گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر دیئے ہیں اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے کہا کہ وہ ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان نے جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف بھر پور ایکشن شروع کیا ہوا ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مزید پکٹس ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں جہاں پر تمام مشکوک افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہے ہے اس کا مقصد عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

سہانی گینگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -