فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ اور خانیوال میں  کارروائیاں‘ 26 یونٹ سیل‘ بھاری جرمانے

 فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ اور خانیوال میں  کارروائیاں‘ 26 یونٹ سیل‘ بھاری جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان+ خانیوال (سٹی رپورٹر + نمائندہ پاکستان + نامہ نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام تک متوازن غذا کی فراہمی (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)
کیلئے متحد،دودھ، مصالحہ جات، گھی ودیگر خوراک کی چیکنگ، غیر معیاری غذا کی فراہمی پر16یونٹ سِیل،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی خان میں غوثیہ گھی انڈسٹریز کا گھی سیمپل معیار پر پورا نہ اترسکا، مطلوبہ لیے گئے نمونے والے گھی کی تمام کھیپ بازار میں فروخت اورغیر معیاری گھی فروخت کرنے پر گھی انڈسٹری کو 01لاکھ جرمانہ عائد کر دیا گیا مزید کاروائیوں میں 190 لیٹر دودھ، 20کلو سرخ مرچ پاؤڈر،10کلوویجیٹیبل گھی،20کلو زائدالمیعاد بسکٹ موقع پر تلف کر دیئے گئے علاوہ ازیں 160 کلو ملاوٹی مصالحے، 300کلو کثیرالاقسام غیرمعیاری خوراک برآمد کی گئیں مظفر گڑھ میں عفان فوڈ مصالحہ ملاوٹی سرخ مرچ فروخت کرنے، خوراک کو حشرات سے محفوظ نہ رکھنے پر سِیل،راجن پور میں شریف اینڈ سنز آئس فیکٹری برف میں مردہ حشرات کے پائے جانے پر سربمہر،مظفرگڑھ میں احمد کریانہ، مرتضی ڈرنک کارنر، وکیل چکن شاپ، بیسٹ فوڈ،راجن پور میں ارسلان شایان پولٹری سربمہر اور لیہ میں اللہ ہو سموسہ شاپ، الرحمت فاسٹ فوڈ، شیخ امجد سموسہ، ماشائاللہ چکن شاپ، ذیشان المدنی ٹک شاپ سربمہر کر دیئے گئے فوڈ پوائنٹس کو گزشتہ قانونی واجبات کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا اسی طرح ڈی جی خان میں مزمل ملک شیک، احمد رضا ڈھابہ ہوٹل، عمران ٹی سٹال، راجن پور میں جلیل پولٹری شاپ سربمہرکر دی گئیں فوڈ یونٹس کو گزشتہ وارننگ پر عدم درآمد اور قانونی فیس کی عدم ادائیگی پر سِیل کیا گیاپنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کی تیاری سے تکمیل تک کے تمام مراحل کی نگرانی کرتی ہے۔جبکہ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ فوڈ اتھارٹی خانیوال نے مضر صحت اشیاء خوردونوش کی تیاری اور فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ہوٹلوں بیکریوں سمیت اشیاء کی تیاری اور فروخت کرنے والے 10 یونٹس کو سیل کردیا جبکہ ایک یونٹ کے مالک کو 89 ہزار 200 روپے جرمانہ کیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے دن بھر 31 یونس کا وزٹ کیا جن میں سے 11 پر خلاف ورزی پائی گئی ان میں سے اٹھارہ کے مالکان کو وارننگ کے نوٹسز بھی جاری کئے گئے ڈپٹی کمشنر آغاز ظہیر عباس شیرازی نے ہدایت  کی ہے کہ مضر صحت اشیاء تیار و فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں  روزانہ کی بنیاد پر کی جائیں ہوٹلوں بیکریوں پر صفائی کے بھی مناسب انتظامات ہونے چاہئیں انہوں نے کہا کہ دوران وزٹس اشیائیخوردونوش پر درج ایکسپائری ڈیٹ بھی لازمی چیک کی جائے۔
بھاری جرمانے