مکان کی خاطر بیٹے کا ماں پر قاتلانہ حملہ‘ پولیس کارروائی سے گریزاں 

مکان کی خاطر بیٹے کا ماں پر قاتلانہ حملہ‘ پولیس کارروائی سے گریزاں 

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)خون سفید ہوگیا ظالم بیٹا مکان ہتھیانے کیلئے والدہ کا جانی دشمن بن گیا گلے میں پھندہ ڈال کر مارنے کی کوشش اہل علاقہ نے جان بخشی کروائی،پولیس ظالم بیٹے سے ساز باز متاثرہ کا انصاف کا مطالبہ واقعات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی وہاڑی کی حدود پیپلز کی رہائشی متاثرہ خاتون سروری بی بی نے اپنی بیٹی فردوس کے ہمراہ روتے ہوئے صحافیوں (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

 کو بتایا کہ اس کا بیٹا جاوید جائیداد میں اپنا حصہ وصول کرنے کے باوجود میرے مکان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اسی مقصد کیلئے گزشتہ روز وہ گھر آیا اور مجھے مارنا شروع کردیا رسی کا پھندہ بنا کر میرے گلے میں ڈال کر گھسیٹتا رہا بیٹی کی مدد سے باہر گلی میں پہنچی تو جلاد جاوید وہاں بھی پورے محلے کے سامنے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کرتا رہا اہل علاقہ نے بڑی مشکل سے میری جان بخشی کروائی واقعہ کی درخواست تھانہ سٹی کو دی تو پولیس نے بجائے انصاف کے ہمیں ذلیل کرنا شروع کردیا جاوید کی بیوی جو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیڈ نرس ہے نے میرا میڈیکل تک نہیں بننے دیا خدا کے سوا میرا کوئی چارہ ساز نہیں ہے وزیراعلی پنجاب،آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی فوری انصاف فراہم کریں۔

گریزاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -