کوئٹہ، کار اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق حادثہ قلعہ سیف اللہ میں گڑنگ کے مقام پر پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی میتیں ڈسٹرکٹ ہسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردی گئی ہیں۔ کار سوار افراد کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہے تھے۔