کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، شہری پریشان

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، شہری پریشان
کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، شہری پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کراچی کے رہائشی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔
اورنگی ٹاؤن ، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، سکیم 33، گلزار ہجری، ملیر، شاہ فیصل کالونی اور لیاری میں رات بھر بجلی غائب رہی اور شہریوں نے رات جاگ کر گزاری۔ لائن لاسز والے علاقوں میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گیس پریشر میں کمی برقرار ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی کی طلب ورسد میں فرق 600 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گیس پریشر میں کمی کے باعث 3 پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار تاحال متاثر ہے اور ایس ایس جی سی نے گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔