گوجرانوالہ: دو گروپوں میں فائرنگ، 2افراد جاں بحق، دو شدید زخمی 

گوجرانوالہ: دو گروپوں میں فائرنگ، 2افراد جاں بحق، دو شدید زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)گوجرانوالہ کے نواحی علاقے ہرلانوالی میں میلے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا اور فائرنگ، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھے والا وڑائچ کے علاقے ہرلانوالی میں گزشتہ رات میلے کے دوران دو گروپوں میں ایک ہفتہ پرانی رنجش پر تصادم ہواجس کے نتیجہ میں فائرنگ دونوں گروپوں نے آپس میں فائرنگ شروع کر دی جس سے دو افرادہارون اور محسن جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے علاوہ ازیں فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے دوسری طرف تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد ملزم پولیس کی گرفت میں ہونگے۔
فائرنگ 

مزید :

صفحہ آخر -