مقبوضہ کشمیربھارت کاحصہ نہ تھانہ کبھی ہوگا، کشمیری حق خودارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے، پاکستانی سفارتکارکا جنرل اسمبلی میں بھارت کے رائٹ آف رپلائی پر جواب

مقبوضہ کشمیربھارت کاحصہ نہ تھانہ کبھی ہوگا، کشمیری حق خودارادیت حاصل کرنے ...
مقبوضہ کشمیربھارت کاحصہ نہ تھانہ کبھی ہوگا، کشمیری حق خودارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے، پاکستانی سفارتکارکا جنرل اسمبلی میں بھارت کے رائٹ آف رپلائی پر جواب

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کے رائٹ آف رپلائی پرجواب دیتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیربھارت کاحصہ نہ تھانہ کبھی ہوگا،کشمیری حق خودارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

پاکستانی سفارتکار نے کہاکہ کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کاشکارہیں،بھارتی تسلط میں70ہزارسے زائدکشمیری شہیدہوچکے، بھارت نے کشمیریوں کے حقوق سلب کررکھے ہیں۔

ذوالقرنین چھینہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیربھارت کاحصہ نہ تھانہ کبھی ہوگا،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ناکام ہوگا،کشمیری حق خودارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے،پاکستانی عوام کشمیریوں کےساتھ ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -